خاندانوں کی مدد

2023 کو باہر نکالیں


مجھے امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میرا نام ڈونا اوکینڈن (Donna Ockenden) ہے۔  میں ناٹنگھم یونیورسٹی ہاسپٹلس ٹرسٹ ("جائزہ”) کے زچگی کے معاملات کا آزادانہ جائزہ لینے والے شخص کے طور پر اپنے آپ کو متعارف کرانے کےلیے لکھ رہی ہوں۔ 

اگر میرے آپ سے رابطہ کرنے سے آپ کو کوئی تشویش یا پریشانی ہوئی ہے تو براہ کرم میری معذرت قبول کریں لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور XXXX کا معاملہ کیسے شامل ہو سکتا ہے۔ 

اس خط میں جائزہ کے بارے میں اہم معلومات ہیں اور اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے سے الگ کیسے رہیں تو اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اس خط کو غور سے پڑھیں اور اگر آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو ہمیں بتائیں۔

جائزے کا مقصد ناٹنگھم یونیورسٹی ہاسپٹل ٹرسٹ ("ہسپتال”) میں اپنے وقت کے دوران زچگی کے تجربات سے سیکھنا اور زچگی کی دیکھ بھال کے معیار اور حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ جب جائزہ مکمل ہو جائے گا تو ہم ایک رپورٹ شائع کریں گے جس میں ہمارے نتائج کی وضاحت کی جائے گی اور ہسپتال اور ممکنہ طور پر پورے انگلینڈ میں مستقبل میں زچگی کی دیکھ بھال کےلیے سفارشات بنائی جائیں گی۔ 

ہسپتال نے نشاندہی کی ہے کہ ہو سکتا ہے آپ کی دیکھ بھال ناکافی تھی اور اس لیے جائزے کے لیے آپ کی دیکھ بھال کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ ہم مستقبل میں خاندانوں کے لیے زچگی کی دیکھ بھال کو محفوظ بنانے کی کوشش کر سکیں۔ ہسپتال نے مجھے آپ کا نام اور رابطے کی تفصیلات دی ہیں تاکہ میں آپ کو بتا سکوں کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور آپ کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ 

یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ جائزہ ہسپتال سے مکمل طور پر آزاد ہے اور ہم ہر وقت آپ کی رازداری کا احترام کریں گے۔ ہم اب ایک نئے طریقے سے کام کر رہے ہیں اور آپ سے براہ راست رابطہ کریں گے جب کہ اس سے پہلے آپ کو ہسپتال سے ایک خط موصول ہوا ہوتا۔ 

یہ آپ کو کیسے متاثر کرتا ہے؟

یہ مکمل طور پر آپ پر منحصر ہے کہ آیا آپ جائزہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہم آپ کے میڈیکل ریکارڈز کو دیکھنا شروع کر دیں گے تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا آپ کے ساتھ جو ہوا وہ قابل گریز تھا۔  اگر ایسا تھا، تو ہم دیکھیں گے کہ کیا ہسپتال نے اس کی دیکھ بھال اور علاج سے سیکھا کہ اس کی موت کے بعد کیا ہوا اور کیا مستقبل کےلیے سبق سیکھا جا سکتا ہے۔ 

 آپ کے زچگی کے ریکارڈز کو ہماری آزاد ٹیم کی جانب سے ایک دائی اور ماہر امراض نسواں کے ذریعے دیکھا جائے گا۔ ہم اپنی ٹیم کے دیگر ماہر ڈاکٹروں سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں جیسے کہ نیونٹولوجسٹ (نومولود بچوں کا ڈاکٹر) یا اینستھیسٹسٹ (بے ہوش کرنے والا ماہر)۔

آپ کے سمیت بہت سے معاملات کو دیکھ کرہمیں امید ہے کہ کوئینز میڈیکل سنٹر اور سٹی ہسپتال میں کیا ہوا اس کی نشاندہی کریں گے۔ ہم جس اہم مدت کو دیکھیں گے وہ 2012 سے لے کر آج تک ہے، حالانکہ ہم اس سے پہلے کے کچھ سنگین معاملات پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد ہم مستقبل میں زچگی کی خدمت کو سب کےلیے بہتر اور محفوظ بنانے کےلیے سفارشات پیش کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

ہم ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

ہمارے لیے ان خاندانوں سے رابطہ کرنا ضروری ہے جنہیں ہسپتال میں زچگی کی ناکافی دیکھ بھال حاصل ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات خاندان ہمیں صرف طبی ریکارڈ سے دستیاب معلومات سے زیادہ معلومات دینے اور اپنے تجربات کو مزید تفصیل سے بیان کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہماری رپورٹ ہسپتال میں اپنے وقت کے دوران خاندانوں کے تجربات اور اس کے بعد ان پر پڑنے والے اثرات کو درست طریقے سے بیان کرتی ہے۔ ہمیں دوسرے خاندانوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ہم سے بات کرنا بھی مفید پایا ہے۔

اگر آپ جائزہ میں مزید شامل ہونا چاہتے ہیں تو سال کے آخر میں مجھ سے یا جائزہ ٹیم کے کسی رکن سے ملنے کا موقع مل سکتا ہے۔ یہ ناٹنگھم میں آمنے سامنے یا آن لائن (انٹرنیٹ پر) کیا جا سکتا ہے۔  اگر آپ اس فیصلہ کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم کسی بھی انٹرنیٹ میٹنگ کو ترتیب دینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ جائزہ کے اختتام پر اگر آپ اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں ہم آپ کو آپ کے کیس کے بارے میں اپنے جائزے کے بارے میں رائے فراہم کر سکتے ہیں۔

براہ کرم آگاہ رہیں کہ کام کے حجم کی وجہ سے جائزہ مکمل ہونے کا امکان ہے اور فیڈ بیک یعنی آراء 2025 میں کسی وقت دستیاب ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ہم آپ کو عام طور پر جائزہ کی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے لیکن جب تک ہم اپنا کام مکمل نہیں کر لیتے ہم آپ کو آپ کے کیس کے بارے میں نہیں بتا سکیں گے۔

اگر آپ ہم سے ملنا یا بات نہیں کرنا چاہتے تو آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر آپ کی مرضی ہے کہ آپ آزاد زچگی کے جائزے میں کتنا زیادہ یا کتنا کم حصہ لیتے ہیں۔ میں نے نیچے جائزہ سے الگ ہونے کے طریقے کی وضاحت کی ہے اگر آپ یہی کرنا چاہتے ہیں۔

اگے کیا ہوتا ہے؟

آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ آپ یا تو جائزہ میں شامل ہونے سے الگ ہونا چاہیں گے یا آپ ہم سے ملنا یا بات کرنا چاہیں گے۔ 

اگر آپ ہم سے ملنا یا بات کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہمیں بتائیں۔ آپ درج ذیل کر سکتے ہیں:

  • ہمیں [email protected] پر ای میل کریں؛ یا
  • منسلک خط کو مکمل کریں اور اسے مہر بند پتے والے لفافے میں واپس بھیجیں جو ہم نے آپ کو بھیجا ہے؛ یا
  • ہمیں 786993 01243 پر کال کریں اور ہماری ٹیم میں سے کسی سے بات کریں۔

اگر آپ جائزہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں:

اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے میڈیکل ریکارڈز کو بالکلبھی دیکھیں تو براہ کرم ہمیں اگلے 4 ہفتوں کے اندر (بدھ 25 اکتوبر تک) بتائیں۔ آپ اوپر والے باکس میں دی گئی معلومات کا استعمال کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔ 

اگر ہم اس وقت کے اندر آپ کی طرف سے نہیں سنتے ہیں تو میری ٹیم آپ کے ریکارڈز کو دیکھنا شروع کر دے گی۔ 

براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ جائزہ سے الگ ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے میڈیکل ریکارڈز کا جائزہ نہیں لیں گے، آپ کو جائزہ سے ملنے کا موقع نہیں ملے گا، آپ کے کیس کا جائزہ کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور آپ کو آپ کے معاملے کے بارے میں انفرادی تاثرات موصول نہیں ہوں گے۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں، آپ بعد میں اپنا خیال بدل سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے آپ کے میڈیکل ریکارڈز کا جائزہ لینے کے بعد الگ ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے کیس کو آگے جانے والے جائزے سے خارج کر دیں گے اگر ہمارے لیے اس مرحلے پر ایسا کرنا ممکن ہوا۔

کیا ہم آپ کی معلومات کا اشتراک کریں گے؟

براہ کرم یقین رکھیں کہ کوئی بھی ایسی معلومات جو آپ کی شناخت کرتی ہو، یا آپ کے خاندان کی، اس کو حتمی رپورٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ جائزہ کے دوران آپ کی معلومات کا اشتراک جائزہ ٹیم کے اندر کیا جائے گا لیکن اسے انتہائی خفیہ سمجھا جائے گا۔

تاہم یہ وضاحت کرنا ضروری ہے کہ ہمیں آپ کے کیس کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے مثال کے طور پر اگر ہمارے کام کے نتیجے میں مستقبل میں کوئی مجرمانہ، ریگولیٹری یا دیگر قانونی تفتیش ہوتی ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے اگر ہمیں یقین ہے کہ عملے کے کسی بھی رکن نے جس نے آپ کی دیکھ بھال کی ہے اور اتنی ناقص دیکھ بھال فراہم کی کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں پیشہ ورانہ تنظیم کو مطلع کرنا چاہیے جس سے وہ تعلق رکھتے ہیں (مثال کے طور پر، نرسوں اور دائیوں کےلیے نرسنگ اور دایہ کونسل یا جنرل میڈیکل کونسل برائے ڈاکٹرز) یا یہ کہ ہمیں پولیس کو مطلع کرنا چاہیے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہم آپ کو بتائیں گے۔ 

 کونسی حمایت دستیاب ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ خاندانوں پر کیا گزری ہو گی جنہوں نے زچگی کی دیکھ بھال حاصل کی جو بہت مشکل تھی۔ جائزہ کا حصہ بننے والے تمام خاندانوں کے لیے نفسیاتی مدد اور علاج کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے اور ہم اس مدد تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ 

فیملی سائیکولوجیکل سپورٹ سروس یعنی خاندان کےلیے نفسیاتی مدد کی خدمت کے بارے میں معلومات یہاں مل سکتی ہیں https://fpssnottingham.co.uk۔ براہ کرم ہمیں بتائیں کہ کیا آپ کو جائزے کے دوران کسی بھی وقت اس کی ضرورت ہے۔ 

اگر آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں، ہم ہمیشہ آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 تمام نیک تمناؤں کے ساتھ

ڈونا اوکینڈن (Donna Ockenden) 

صدر

آزاد زچگی کا جائزہ – نوٹنگھم یونیورسٹی ہسپتال NHS ٹرسٹ

زچگی کا جائزہ لینے والی ٹیم: ٹیلی فون: 786993 01243۔ پیر تا جمعہ صبح 8.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ تین ہفتوں کی محدود مدت کےلیے ہمارے دفتر میں ہفتے کے آخر میں عملہ موجود رہے گا۔ صبح 9.00 بجے سے شام 5.00 بجے ہفتہ اور صبح 10.00 بجے تا شام 4.00 بجے اتوار۔ 25 ستمبر بروز پیر (بشمول ہفتہ 30 ستمبر، اتوار 1 اکتوبر، ہفتہ 7 اکتوبر، اتوار 8 اکتوبر، ہفتہ 14 اکتوبر اور اتوار 15 اکتوبر)